دنیایورپ

امریکہ کو ایٹمی میزائلوں سے تباہ کر دیا جائیگا: شمالی کوریا

ایک رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے مابین جاری کشیدگی کے دوران روس میں شمالی کوریا کے سفارتخانے نے آج بروز سنیچر امریکہ کو متنبہ کیا کہ اگر اس نے جزیرہ نمائے کوریا میں جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی تو امریکہ کو اپنے جوہری میزائلوں سے تباہ و برباد کردےگا۔

روس میں شمالی کوریا کے سفارتخانے نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس کے پاس ایٹمی میزائل ہیں کہا کہ جو کوئی بھی شمالی کوریا کو دھمکی دے اسے ان میزائلوں سے نابود کردیا جائیگا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا جزیرہ نمائے کوریا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اور فوجی مشقوں کو علاقے میں کشیدگی کا باعث سمجھتا ہے اور ہمیشہ ہی علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور فوجی مشقوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button