دنیامشرق وسطییمن

مآرب کے 70 فیصد علاقوں پر عوامی رضاکار فورس کا کنٹرول

Marib, Yemen

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کےمطابق مآرب سیکٹر پر یمنی فورسز کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس صوبے کے بہت سے علاقے من جملہ شمال مغرب کی اہم  بلندیوں اور اہم اسٹریٹیجک علاقوں کا کنٹرول یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے حاصل کر لیا ہے۔ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے أیدات الراء کے علاقے کی 3 اہم چوٹیوں اور اسی طرح الدشوشه علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ جبکہ گزشتہ دوروز کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحاد سے وابستہ القاعدہ کے کئی عناصر ہلاک و زخمی ہوئے۔

 بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور ہادی سے وابستہ عناصر اور ان کے زرخرید عناصر پناہ گزینوں کو شہر مآرب کے محفوظ مشرقی علاقوں کی جانب نہیں جانے دے رہے ہیں جس کے باعث پناہ گزینوں میں شدید غصہ ہے اور آل سعود کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں ۔

 صوبہ مآرب میں گذشتہ دو مہینے سے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور سعودی اتحاد و منصور ہادی کے زرخریدوں کے درمیان شدید جنگ ہو رہی ہے اس دوران یمنی فورسز نے صوبہ مآرب میں کئی کلومیٹر اندر تک پیشقدمی کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button