دنیاحسن نصراللہفلسطینلبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

بیت المقدس کے جوانوں شاباش، سید حسن نصراللہ کا خطاب

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بیت المقدس میں انتہا پسند صیہونیوں اور اسرائیلی فوجیوں کا مقابلہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بدھ کی شب بیروت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے مکینوں اور خاص طور سے  فلسطینی نوجوانوں کو داد دینا چاہیے جوخالی ہاتھوں سے ،   ہر قسم کے مہلک ہتھیاروں سے لیس صیہونی دشمن کے فوجیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے مسجد الاقصی کے اطراف میں انتہا پسند صیہونیوں  اور فلسطینی مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج غرب اردن اور غزہ کے عوام بھی بیت المقدس کے ساتھ یکجہتی  اور طاقت کا توازن تبدیل کرنے کے لیے میدان میں اترآئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال غور طلب ہے اور ہمیں ان مسائل سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔

 سید حسن نصراللہ نے کہا کہ وہ عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے خطاب میں اس صورتحال پر تفصیل سے بات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button