ایشیاپاکستان

پاکستان: 8 سکیورٹی اہلکار جاں بحق و زخمی

پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مہراب لاگ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم پر راکٹوں سے حملہ ہوا جس میں 2 اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے جب کہ اے این ایف کی 2 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مہراب لاگ ایریا میں 50 سے 60 دہشت گردوں نے کیا۔

اے این ایف کے مطابق دہشت گردوں اور اسمگلروں نے حملے میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا جب کہ حملہ آوروں نے راکٹ لانچر کے ذریعے دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ کر دیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button