انسانی حقوقایشیاپاکستان

پاکستان کے علاقہ چمن میں بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چمن میں مال روڈ پربم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چمن کے علاقے مال روڈ پردھماکے کے نتیجے میں متعداد افراد ہلاک اورزخمی ہوگئے، امدادی رضاکاروں، سیکیورٹی فورسزاورمقامی افراد نے لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ۔جہاں طبی عملے نے 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جب کہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بارودی مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریب موجود گاڑیوں کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دہشت گردوں کا ہدف اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی میں بیٹھے اعلٰی افسران تھے۔ پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button