ایشیاپاکستان

شمالی وزیرستان میں ایک پاکستانی فوجی اہلکار اور 5 وہابی دہشت گرد ہلاک

ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پروہابی دہشتگردوں کے حملے کے دوران بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک جب کہ ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے مغرب میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چیک پوسٹ پر وہابی دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کا موثر جواب دیا۔سکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب کے نتیجے میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی بھی مارا گيا اور3 جوان زخمی ہوگئے ، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پاک فوج کے شہید اہلکار شہید جوان حوالدار اکبر حسین کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے دھیر کوٹ ضلع باغ سے تھا۔ شہید نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button