پاکستانایشیادنیا

پاکستانی فورسز اور وہابی دہشت گردوں میں جھڑپ / 4 دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک

Pakistan

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاعات پروہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جس میں چار دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ایک کمپاوٴنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیاگیا۔ٹھکانے کامحاصرہ کرنے پر دہشتگردوں فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ دہشت گرد اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری ، سکیورٹی فورسز پر فائر نگ اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران نائب صوبیدار امین اللہ اورسپاہی شیر زمین نے بھی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 فوجی جوان زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button