دنیافلسطینمشرق وسطی

فلسطینی اراضی پر یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجما ن اسٹفین دوجیرک نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر اسرائیل کا غیر قانونی اقدام ہے۔ اسٹفین دو جیرک نے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کا مؤقف ثابت اور ٹھوس ہے ہم بہت پہلے اعلان کرچکے ہیں کہ مقبوضہ فلسطینی علاقہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس نے کہا کہ فلسطینی اراضی کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے سلسلے میں بھی ہمیں خدشات اور تشویش ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مدت ختم ہونے سے قبل 70 کمپلیکس بنانے اور انھیں قانونی قراردینے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button