فلسطینمشرق وسطی

غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کی یلغار، متعدد فلسطینی زخمی

فارس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا، فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور انھیں خوف و وحشت میں مبتلا کرنے کی کوشش کی۔

صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن فلسطینیوں پر حملے کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

صیہونی حکومت پہلی جولائی سے غرب اردن کی تیس فیصد زمینوں کو ضم کرنے کے منصوبے پرعمل کرنا چاہتی تھی تاہم فلسطینیوں اور مختلف ملکوں کا دباؤ بڑھنے کے بعد صیہونی حکومت اسے موخر کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے اعلان کے بعد پندرہ ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کی موجودگی میں اس پر دستخط کر دیئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button