دنیافلسطینمشرق وسطییورپ

اسرائیل کا ایک ہفتے میں تیسرا ڈرون سرنگوں

حماس نے پیشرفتہ ٹکنالوجی سے گرایا، صیہونی ذرائع کا اعتراف

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے دفاعی امور کے ماہر ایمیر بخبوت نے منگل کے روز جنوبی غزہ پٹی میں اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کے سرنگون ہونے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران غزہ اور لبنان میں اسرائیل کا تیسرا ڈرون طیارہ سرنگوں کیا گیا ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے بھی پیر کے روز بتایا تھا کہ اس کے مجاہدین نے اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کو جنوبی لبنان میں سرنگوں کر دیا۔

حالیہ مہینوں میں اسرائیلی ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے غزہ پٹی پر کئی بار حملے کئے ہیں۔

دوسری جانب صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس نے پیشرفتہ ٹکنالوجی کے ذریعے یہ ڈرون گرایا ہے۔

صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا کہ حماس کی فوجی شاخ نے پیشرفتہ ٹکنالوجی کے ذریعے یہ فوجی ڈرون گرایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button