فلسطینمشرق وسطی

فلسطین میں اسرائيل کا کوئی مستقبل نہیں ہے: ہنیہ

اسماعیل ہنیہ نے جمعے کو لبنان میں ایک عوامی نشست میں کہا کہ صبرا و شتیلا جیسے جرائم کا ارتکاب کرنے کے سبب صیہونی دشمن کو سزا دینے کے عزم پر وقت گزرنے سے کوئي اثر نہیں پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی دشمن سے ہمارا انتقام اس وقت مکمل ہوگا جب فلسطین آوارہ وطن، اپنے وطن لوٹیں گے اور غاصب صیہونیوں کو فلسطین سے نکال باہر کیا جائے گا۔ ہنیہ نے کہا کہ ہم سرزمین فلسطین کی ایک انچ زمین کو بھی نظر انداز نہیں کریں گے اور کبھی بھی اسرائيل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے ہماری حکمت عملی، استقامت ہے۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے لبنان عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں آپ کے بھائي، عسکری طاقت حاصل کر چکے ہیں اور سن دو ہزار نو میں ہمارے میزائلوں کی رینج صرف بیس کلو میٹر تھی جبکہ اب ہمارے میزائل تل ابیب اور تل ابیب کے پار بھی پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button