مشرق وسطیانسانی حقوقدنیافلسطینماہ رمضان

صیہونیوں کی جارحیت، فلسطینی نوجوان شہید

فارس نیوز کے مطابق غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 سالہ سعید عودہ جنوبی نابلس میں واقع بیتا نامی قصبے پر صہونی فوجیوں کی جارحیت کےدوران گولی لگنے سے شہید ہوا ہے۔

قصبے کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے قاتل صہیونی فوجی چند روز سے حملے کر رہے ہیں، جس کے جواب میں فلسطینی نوجوان اپنے گھروں اور علاقوں کا دفاع کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اتوار کے روز غرب اردن میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں زخمی ہونے والا صیہونی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔

مذکورہ صیہونی کی ہلاکت کی خبر خودساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیرجنگ بنی گانتز نے ٹوئٹر پیج پراپنی ایک تازہ پوسٹ میں دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button