مشرق وسطیانسانی حقوقفلسطین

فلسطینی انسانی حقوق کی رپورٹ: غزہ کا بحران بےقابو قحط اور بھوک کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے

Palestinian Human Rights Report: Gaza Crisis Enters Phase of Uncontrollable Famine and Famine

فلسطین کے آزاد کمیشن برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے مراکز پر صیہونی افواج کی جارحانہ حملے اور ان کی املاک اور سامان کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کمیشن کے بیان میں مزيد کہا گیا ہے کہ غاصب فوجی، فلسطینی قیدیوں کو برہنہ کرکے ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں اور ان کی توہین آمیز حالت میں تصویریں کھینچتے ہیں۔
غاصب صیہونی فوجیوں کے توسط سے فلسطینیوں کو حراست میں لیئے جانے کے بعد ان کے اغوا اور ان کی جبری گمشدگی کے مختلف واقعات کا اندراج ہوا ہے۔
فلسطین کی انسانی حقوق کی اس کمیٹی کے اعلان کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں میں تیس سو دس طبی اہلکار شہید ہوچکے ہیں اور غزہ کی پٹی کے کل چھتیس اسپتالوں میں سے اٹھائیس اسپتالوں نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ اس کمیشن نے غزہ کے بحران کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے کہ وہ بےقابو قحط اور بھوک کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ اس فلسطینی تنظیم نے صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی تحقیقات کی مستقل کمیٹی کے غزہ کی پٹی کے دورے کا مطالبہ کیا اور مزید کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر انصاف کی فراہمی میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button