دنیاامام خامنہ ایامام خمینیایرانایشیافوٹو گلریمثالی شخصیاتمشرق وسطی

رہبر انقلاب اسلامی کی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی

Imam Khamenei

ایران کے اسلامی انقلاب کی قابل فخرکامیابی کی اکتالیسویں سالگرہ”عشرہ فجر” کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں آپ آیت اللہ بہشتی، شہید صدر محمد علی رجائی اور شہید وزیراعظم جواد باہنر اور دیگر شہدائے انقلاب کی قبور پر تشریف لے گئے اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

بیالیس سال قبل آج ہی کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) پندرہ سال کی جلاوطنی کے بعد ایران واپس تشریف لائے تھے اور قوم نے آپ کا فقید المثال استقبال کیا تھا۔

امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کے محض دس روز بعد ایران کا عظیم اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنارہوا تھا اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران میں ہرسال ان ایام میں “عشرہ فجر” کے نام سے اسلامی انقلاب ایران کی سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button