دنیاشاممشرق وسطی

شام پر حملہ کرنے والے میزائل تباہ

سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

صیہونی حکومت، اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button