
ایک اور اسرائیلی فوجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ہلاک ہونے والے اسرائيلی فوجیوں کی تعداد 350
عبری ذرائع کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب اسرائيلی فوج نے آج بدھ کے روز غزہ پٹی میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد استقامتی محاذ کے جاں بازوں کے ہاتھوں غزہ میں موت کے گھاٹ اتارے گئے غاصب فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 350 ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے صبح بھی غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں زمینی جنگ کے دوران اپنے ایک دیگر فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے ابھی دو دن پہلے انکشاف کیا تھا کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد ظاہر کی جانے والی تعداد سے کہیں زیادہ ہے لیکن غاصب حکام اس لئے کہ ان کے فوجیوں کے حوصلے پست نہ ہوجائیں، صحیح تعداد نہیں بتاتے ہیں اور فوجیوں کی لاشیں بھی ان کے اہل خانہ کو دینے سے گریز کرتے ہیں۔