مشرق وسطیدنیایمنیورپ

یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت

US and UK aggression on Yemen Dawat Urdu News

یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت

ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے شمال میں واقع الجبانہ کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق الجبانہ کے علاقے پر امریکہ اور برطانیہ کے تازہ حملوں کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے جمعرات کو بھی یمن کے مختلف علاقوں کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ امریکہ اور برطانیہ نے حملوں میں یمن کے ذمار، صعدہ، تعز اور الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ حملے ایسی حالت میں انجام پا رہے ہيں کہ یمنی حکام نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ فلسطینی اہداف اور اس کے مظلوم عوام کی حمایت سے ہرگز پیچھے نہيں ہٹیں گے اور اب اس کے بعد سے بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے ساتھ ساتھ امریکہ و برطانیہ کے جہازوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا جائےگا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بھی کہا ہے کہ یمن پر کسی بھی طرح کی نئی جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے دفاع اور ملت فلسطین کی حمایت میں بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر سے باہر کسی بھی طرح کے خطرے کا جواب دینے میں ذرہ برابر پس و پیش سے کام نہيں لیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button