دنیامشرق وسطییمنیورپ

یمن میں داعش کا ایک سرغنہ ہلاک

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے مرکزی یمن کے صوبے البیضا کے شمال مغرب میں واقع الظہرہ کے علاقے میں داعشی دہشت گرد عناصر کے خلاف گھات لگار کر کاروائی کی اور ان عناصر کے فرار کا راستہ روک دیا۔ اس کاروائی میں ابوالولید العدنی نامی داعش کا ایک سرغنہ ہلاک جبکہ کئی دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر لیا گیا

اسی طرح اطلاعات ہیں کہ یمن کے قیفہ کے علاقے میں سالم حسن الصعیمی نامی ایک اور داعشی سرغنہ کو اس کے چالیس دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے

انصاراللہ نے پیر کے روز بھی قیفہ کے علاقے میں ایک کاروائی کر کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button