مشرق وسطییمن

یمن میں سعودی اتحاد کے شانہ بشانہ داعش اور القاعدہ

یحیی سریع نے کہا کہ ایک کارروائی کے دوران 250 سے زائد تکفیری دہشتگرد ہلاک، زخمی اور گرفتار ہوئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج کہا کہ ہمارے پاس ایسے شواہد اور دستاویزات ہیں جن میں البیضاء صوبے میں سعودی اتحاد کے شانہ بشانہ داعش اور القاعدہ ہمارے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نےکہا کہ یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے بیضاء کے قیفہ علاقے کے اطراف میں فوجی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں تکفیریوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور کئی علاقوں کو ان کے کنٹرول سے آزاد کرالیا گیا ۔

یحیی سریع نے کہا کہ یہ ٹھکانے داعش اور القاعدہ کے بڑے ٹھکانے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں 250 سے زائد تکفیری دہشتگرد ہلاک، زخمی اور گرفتار ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button