
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ سعودی اتحاد کی صوبہ البیضاء اور دیگر صوبوں پر جارحیت اور کشیدگی پھیلانے کے جواب میں فوجی چھاؤنی الشاجری پر قاصم نامی بیلیسٹک میزائل فائر کئے۔
یحیی سریع کا کہنا تھا کہ اس میزائلی حملے میں متعدد سعودی آلہ کارہلاک و زخمی ہوئے اور سعودی اتحاد کی جارحیت کا بدستور جواب دیا جائیگا۔
سعودی اتحاد چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے۔