مشرق وسطییمن

یمنی فورسز نے مزید علاقے اپنے کنٹرول میں لئے

یمن کے خبری ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضار فورس کے دستوں نے شہر مارب کے شمال میں، الخسف، البرش، قرن منصور، اور الاقشع نامی علاقوں اور متعدد فوجی مراکز کو جارح سعودی اتحاد کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرکے اپنے تسلط میں لے لیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یمنی افواج کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں جارح اتحاد کے فوجیوں نے الکنایس فوجی کیمپ کی جانب پسپائی اختیار کی۔ اس رپورٹ کے مطابق یمنی افواج کے اس آپریشن میں بہت سے جارح فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ جارح اتحاد کے ایک کمانڈر اسد الاصلاح کے بارے میں متضاد رپورٹیں ملی ہیں۔

اس دوران جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر چونتیس بار فضائی حملے کئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button