فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی فوج نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں قاصف 2 ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جیزان اور ابھا ایر پورٹ اور اسی طرح خمیس مشیط ایر بیس پر حملے کئے ہیں۔
یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پچھلے چند ماہ کے دوران ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں کو بارہا ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
دونوں ہوائی اڈے یمن پرجارحیت اور بمباری کرنے والے سعودی لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا مرکز شمار ہوتے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔