عربمشرق وسطییمن

یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے حملوں کو ناکام بنا دیا، 52 ہلاک یا زخمی

یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے حملوں کو ناکام بنا دیا، 52 ہلاک یا زخمی
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے پیر کے روز کہا کہ یمنی فوج نے دفاعی آپریشن کے دوران سعودی اتحاد کے کم از کم 52 فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کر دیا۔

در ایں اثنا یمن کے المیسرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مآرب اور صعدہ سمیت متعدد صوبوں پر کئی بار ہوائی حملے کئے۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سعودی جنگی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے نو اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ دو ہفتے کی اس جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان پایا جاتا ہے، تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی اور اس اعلان کے محض چند گھنٹے بعد ہی یمن کے رہائشی علاقوں اور شہری اہداف کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button