خلیج عدن میں یمنی فوج کا برطانیہ کے تیل بردار بحری جہاز پر حملہ (ویڈیو)
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل سے نشانہ لگا کر جس سے اس تیل بردار بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بحری جہازوں یا مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کو جانے والے بحری جہازوں پر ہمارے حملے، غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے روکے جانے اور اس علاقے میں غذائی اشیاء کی باقاعدہ ترسیل تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے اسی طرح کہا کہ یمن نے اپنے دفاع کے حق میں تمام ضروری تدابیر اپنائی ہيں تاکہ فسطینی قوم کے ساتھ اپنی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرسکے۔