صیہونیوں کے میزائل ساز کارخانے میں زبردست دھماکہ۔ ویڈیو
مقبوضہ فلسطین؛ ایدی کوہن نامی صیہونی صحافی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ (اسلحہ منجملہ میزائل ساز) ایک بڑے اور حساس مرکز میں ایک زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ صیہونیوں کا دعوا ہے کہ یہ دھماکہ ایک آزمائش کے دوران انسانی خطا کے باعث ہوا ہے۔ اب تک اس دھماکے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔