افغانستانایشیاپاکستان

اسلام آباد میں افغان ناظم الامور دفتر خارجہ میں طلب

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر افغانستان کی سرحد کے اندر سے مسلح افراد کے حملے کے بعد اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا گیا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرحد سے پاکستانی سرحد کے اندر شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر کئے گئے حملے اور تین فوجیوں کی ہلاکت پر احتجاج کرنے کے لئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا-

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسلح افراد کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے-

پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات ستر سے اسّی مسلح دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں مشترکہ سرحد عبور کر کے پاکستانی فوجیوں پر حملہ کر دیا جس میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے-

ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور باقی دہشت گرد سرحد پار فرار ہو گئے- ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button