عربمشرق وسطییمن

امریکہ اور اقوام متحدہ سعودی عرب کے جنگی جرائم کے اصل ذمہ دار ہیں، یمن کی تحریک انصاراللہ

یمن کی تحریک انصاراللہ نے امریکہ اور اقوام متحدہ کو سعودی عرب کے جنگی جرائم کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔

انصار اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی تمام تر قانونی ذمہ داری امریکہ اور اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔
بیان میں شمالی صعدہ میں سعودی عرب کے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی لاجسٹک سپورٹ کرنے والا امریکہ، جنگ یمن کا اصل مجرم ہے۔
بیان کے مطابق اقوام متحدہ اس جنگ میں جھوٹے اور جعلی گواہ کا کردار ادا کر رہی ہے جو مقتولین کے مقابلے میں جلادوں کے حق میں گواہی دیتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے تازہ جارحیت کے دوران پیر کی شام یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے قَطابِر کے ایک بازار پر وحشیانہ بمباری کر دی جس میں چودہ عام شہری شہید اور گیارہ بچوں سمیت تئیس افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button