افغانستانایشیا

امریکی فوج نے افغانستان کے ایک دینی مدرسے کو آگ لگا دی

امریکی افواج نے افغانستان کے صوبے کاپیسا میں ایک دینی مدرسہ سمیت متعدد رہائشی مکانات کو مکمل طور پر مسمار کردیاہے۔

افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے حمیدالمدارس کی تاریخی عمارت کو آگ لگادی جس کی وجہ سے قرآن کریم سمیت متعدد دینی کتابیں جل گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی متعدد دینی مدارس پر حملے کرچکے ہیں۔ گزشتہ سال قندوز میں ایک مدرسے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 150 طالبعلم جاں بحق ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی نئی جنگی حکمت عملی کے اعلان کے بعد افغان شہریوں کے گھروں، دکانوں، مساجد، مدارس، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات پر امریکی فوجیوں کے چھاپوں، بمباری اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان حملوں میں شہریوں کا بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button