یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی فوجی اہداف کو اندرون ملک تیار کیے جانے والے زلزال میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
صنعا میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ جیزان کے علاقے جبل الدود میں واقع سعودی فوجی ٹھکانوں پر چھے میزائل داغے جس کے نتیجے میں جارح اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے مجازہ میں بھی فوجی اہداف کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔یمنی عوام کی استقامت اور مزاحمت کی وجہ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اپنے مقاصد میں ناکامی کا سامنا ہے۔