شمالی شام کے صوبے ادلب کے نواحی علاقوں پر شامی فوج کے حملے میں سیکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ادلب اور حماہ کے نواحی علاقوں میں شامی اور روسی فضائیہ کے حالیہ آپریشن میں کم سے کم دو سو ستاون دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اٹھائیس جولائی سے جاری اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے اکتیس ٹینک، ایک سو انہتر گاڑیاں اور انیس بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کیا ہے۔
شامی فوج نے تل ملح اور الجبین ٹاؤن کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
ادلب شام میں دہشت گردوں کا آخری اڈہ ہے جہاں سے دہشت گرد شام کے مختلف علاقوں اور آبادیوں پر مسلسل حملے کرتے ہیں۔