شاممشرق وسطی

صوبہ حماہ میں شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی

شام کے صوبے حماہ میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کا صوبہ حماہ میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے شامی فوج نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے حماہ کے اطراف میں سہل الغاب علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شام پر یلغار کے ساتھ شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا لیکن شامی فوج، عوام اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کے تعاون منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مبصرین کے مشوروں سے شام میں داعش کی کمر توڑ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی یا تو شکست کھا چکے ہیں یا نابودی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button