آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی شب غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس پر بم گرائے ہیں۔اسکے علاوہ دہشتگرد صیہونی فوج کےتوپخانوں نے بھی غزہ کے شمال میں جبالیا نامی علاقے پر گولے داغے۔صیہونیوں کی اس جارحیت میں ہونے والے ممکنہ نقصان کی اب تک کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یہ حملے غزہ کی جانب سے راکٹ فائر کئے جانے کے جواب میں انجام دیئے ہیں۔صیہونی حکومت نے آخری چند ہفتوں میں اپنے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ڈرونز اور توپخانوں کے ذریعے بارہا غزہ پر بمباری کی۔ دوہزار سترہ سے اب تک صیہونی ٹولے نے بے بنیاد بہانے بنا کر غزہ پر حملوں کے نئے سلسلے کا آغاز کیا ہے۔