ایشیاپاکستانہندوستان

لائن آف کنٹرول پر پاک و ہند میں فائرنگ 12 ہلاک و زخمی

پاکستان اور ہندوستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 12 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر میں ہندوستانی فوج نے ایک بار سرحد پار ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر منگل کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کی جس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button