پاکستان کس شہر پشاور کےایس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی کے مطابق ہائی کورٹ کے باہر غیرقانونی پارکنگ میں بارہ بج کر پانچ منٹ پر سڑک سے گزرنے والے رکشے میں دھماکہ ہوا جس میں بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی تشویشناک ہے۔
پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور ہائی کورٹ جانے والے تمام راستے مسدود کر دیے گئے ہیں۔
دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ پولیس اور تفتیشی حکام جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔