افغانستانایرانایشیامشرق وسطی

آیت الله محسنی کی وفات پر ایران کی تعزیت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے صدر اور اتحاد کے داعی آیت الله محمد آصف محسنی کی وفات پر ان کے اہلخانہ،عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی۔

افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے صدر اور اتحاد کے داعی آیت الله محمد آصف محسنی کل 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

آیت الله محمد آصف محسنی 1314 ھجری شمسی کو قندھار میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد علوم دینی کے حصول کیلئے نجف اشرف گئے اور مرحوم آیت الله حکیم اور مرحوم آیت الله خوئی سے کسب فیض کیا۔ اور 12 سال کے بعد آیت الله محمد آصف محسنی واپس افغانستان چلے گئے اور وہاں درس و تدریس میں مشغول ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button