یورپ

احتجاج پر قابو پانے کے لیے فرانسیسی صدر کی حکمت عملی

پیلی جیکٹس کے احتجاج پر قابو پانے کے لیے فرانسیسی صدر میکرون نے ٹیکس، گرین انرجی، ادارتی اصلاحات اور شہریت پر مشتمل ملک گیر بحث کا آغاز کردیا۔

دو ماہ سے جاری پیلی جیکٹس کے احتجاج پر قابو پانے کے لے لیے فرانسیسی صدر نےملک گیر بحث کا آغاز کردیا ہے جس میں چھ سو مئیرز شرکت کریں گے۔

پندرہ مارچ تک جاری رہنے والی بحث میں ٹیکس، گرین انرجی، ادارتی اصلاحات اور شہریت پر عوام کی رائے معلوم کی جائے گی، جس کے بعد صدر میکرون قوم کے سامنے بحث کا نتیجہ پیش کریں گے۔

اکیس جنوری سے فرانسیسی عوام حکومت کی قائم کردہ ویب سائٹ پر بھی بحث میں شرکت کر سکیں گے جبکہ یکم مارچ سے میکرون حکومت علاقائی شہری کانفرنس منعقد کرے گی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعہ سو منتخب افراد شرکت کریں گے جو اس وقت تک سامنےآئے تمام نتائج اور سفارشات کو منظم صورت دینے میں مدد کریں گے۔

فرانسیسی صدر پھر ان سفارشات پر مشتمل پالیسی عوام کے سامنے پیش کریں گے، فرانسیسی صدر میکرون نے اتوار کے روز قوم کے نام ایک طویل خط لکھ کر اس منصوبہ کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ فرانس میں سترہ نومبر سے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button