فلسطینمشرق وسطی

اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی ممکن نہیں: حماس

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت غاصب ہے اور غاصب حکومت کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی ممکن نہیں ہے۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے رکن خلیل الحیہ نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کے منصوبے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔ خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات فلسطین کی موجود صورتحال کے پیش نظر ہیں اور ان مذاکرات کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کو کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غاصب ہے اور غاصب حکومت کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی ممکن نہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button