ایشیاپاکستان

اسلامی اور خوشحال پاکستان ہی مسائل کا حل ہے ،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصو صی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مرکزی مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے گلاب دیوی گلبرگ میں جے آئی یوتھ اور جماعت اسلامی کی مشترکہ عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان حکومت کی مایوس کن کارکردگی نے نوجوانوں کے جوش و جذبے کو شدید دھچکا لگایا ہے ۔ مال و دولت ، سیاسی بے وفاؤں اور ریاستی اداروں کی طاقت سے اقتدار کا تجربہ بار بار ناکام ہواہے اور اب بھی قلیل مدت میں ناکام منظر پیش کر رہاہے ۔ اسلامی اور خوشحال پاکستان ہی مسائل کا حل ہے ۔ جماعت اسلامی 16 جون کو لاہور سے مہنگائی ، بے روزگاری اور آئی ایم ایف سے خفیہ ، بدترین غلامی کے معاہدہ کے خلاف عوامی مارچ کا آغاز کرے گی ۔ عوامی جذبوں کی ترجمانی کے لیے ملک گیر عوامی مارچ اور احتجاج کے لائحہ عمل کا 16 جون کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اعلان کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button