ایشیاپاکستان

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کے اس دعوے کہ مقامی فالٹس کی بروقت درستی کیلئے عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہتا ہے لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے کراچی کے متعدد علاقوں سے مسلسل ایسی شکایات مل رہی ہیں کہ صبح بند ہونے والی بجلی شام اور رات تک بحال ہوتی ہے شہر کے کئی علاقوں میں دو اور ڈھائی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے شدید گرمی میں بجلی کی مسلسل سپلائی نہ ہونے سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے،کورنگی نمبر 5 آئی ایریا، نارتھ کراچی الیون اے، فیڈرل بی ایریا بلاک 10 اور 11 کے علاوہ قیوم آباد سے صارفین نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے رمضان کے آخری عشرے میں ڈھائی گھنٹے تین بار غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ عید کےبعد بھی ختم نہیں ہوا ، پیر کو ماڈل کالونی جس کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے صبح سات بجے سے رات 8 بجے تک بجلی بند رہی، اس علاقے میں کے الیکٹرک ہردو تین روز بعد کئی گھنٹے کیلئے بجلی بند کر دیتی ہے گلشن اقبال نیشنل سیمنٹ سوسائٹی میں اتوار اور پیر کی شب تین بجے سے صبح چھ بجے

تک بجلی بند رہی،شہر کے دیگر متعدد علاقوں کی صورتحال بھی اچھی نہیں ہے عوام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک مرمت اور دیگر بہانوں سے گھنٹوں لوڈشیڈنگ کر رہی ہے،شہریوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور تکلیف دہ صورتحال سے شہریوں کو نجات دلائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button