افغانستانایشیا

افغانستان میں امریکی حملہ، 13 شہری جاں بحق

افغانستان کے ضلع ننگر ہار میں امریکی فضائی حملے سے 13 شہری جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ضلع ننگر ہار کے گاؤں ناصر خل میں ہونے والے امریکی فضائی حملے میں 2 گھر بھی تباہ ہو گئے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

گورنر ننگر ہار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں طالبان کا اہم کمانڈر بھی مارا گیا۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ کے دوران گزشتہ برس سب سے زیادہ شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ سال 2018 میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 3 ہزار 804 تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button