ایرانمشرق وسطی

انسانی حقوق کے دعویدار سعودی جرائم میں برابر کے شریک ہیں: ایران

بہرام قاسمی نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار نہ صرف یمن پر مسلط کردہ جنگ پر خاموش ہیں بلکہ وہ جارحیت کرنے والوں کو مہلک ہتھیار بھی فراہم کر رہے ہیں.

اسلامی جمہوریہ ایران نے یمنی صوبے حجہ پر سعودی اتحاد کی حالیہ فضائی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دعویدار یمنیوں پر سعودی عرب کے سنگین جرائم میں برابر کے شریک ہیں.

ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں صوبہ حجہ کے علاقے طلان میں سعودی اتحاد کی حالیہ فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد شہید ہوئے. انہوں نے یمن کے خلاف جاری جارحیت اور وہاں نہتے عوام کے قتل عام پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یمن میں بچے اور خواتین کئی سالوں سے قحط سالی اور بدترین معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور اس کے علاوہ مغرب کی پشت پناہی میں سعودی اتحاد ان پر ہولناک بمباری کررہا ہے.

بہرام قاسمی نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار نہ صرف یمن پر مسلط کردہ جنگ پر خاموش ہیں بلکہ وہ جارحیت کرنے والوں کو مہلک ہتھیار بھی فراہم کررہے ہیں.

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے، لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button