افغانستانایشیا

افغانستان: چیک پوسٹوں پر حملہ 24 فوجی ہلاک متعدد زخمی

افغانستان کےصوبہ بادغیس میں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے 24 فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان کے سیکڑوں کے لشکر نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، حملوں کے نتیجے میں 24 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ضلعی سربراہ فاضل صدیق نے فوجی جوانوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعہ کی صبح سیکڑوں مسلح شدت پسندوں نے ضلع بالا مرغاب کے علاقے جار آسیائے میں واقع سیکیورٹی چوکیوں پر دستی بموں اور بڑے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 24 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں افغان فوج کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 11 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر یہ حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب قطر میں طالبان اور امریکہ کے مابین چھٹے دور کے مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button