افغانستانایشیاپاکستان

پاکستانی سرحد کے قریب افغان علاقے پر ڈرون حملہ

پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کی حدود میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ رات کی تاریکی میں پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغانستان کے علاقے لمن میں کیا گیا جس میں ایک مکان پر پانچ میزائل فائر کیے گئے۔اس حملے میں پاکستانی طالبان سے وابستہ حافظ گل بہادر گروپ کے ایک کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں میں زیادہ تر عام شہری ہی مارے جاتے رہے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے ارکان پارلمینٹ، سیاسی اور مذہبی رہنما امریکی ڈورن حملوں کو اپنے ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اپنے ملک میں ایسے حملے بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button