افغانستانایشیا

افغان تنازع پرلاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغان تنازع کی وجہ سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کی جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کے کے ادارہ برائے تعاون انسانی امور (او سی ایچ اے) کا کہنا ہے کہ 2019 کے پہلے 7 ماہ کے دوران 2 لاکھ 17 ہزار افراد لڑائی کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے 58 فیصد افراد 18 سال سے کم عمر کے ہیں۔

واضح رہے کہ اندرون ملک نقل مکانی کی وجہ قومی حادثات اور گزشتہ سال ہونے والی خشک سالی کی وجہ سے 2 لاکھ 45 ہزار افراد نے نقل مکانی کی تھی اور ان میں سے تقریباً 1 لاکھ افراد واپس نہیں آئے تھے۔

او سی ایچ اے کے مطابق ’10 لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی ہے اور انہیں رواں سال کے آخر تک معاونت کی ضرورت ہوگی۔

افغانستان کی جنگ، مختلف شکل میں 4 دہائیوں سے جاری ہے، سے لاکھوں افراد مختلف اوقات میں ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

او سی ایچ اے کا کہنا تھا کہ جنوری سے جولائی کے درمیان 2 لاکھ 70 ہزار افراد ایران سے واپس آئے جو خود بھی معاشی بحران کا سامنے کر رہے ہیں، جبکہ 16 ہزار 700 افغان پاکستان سے اپنے وطن واپس لوٹے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button