عراقمشرق وسطی

الحشدالشعبی کی بغداد میں امریکی سفارتخانےکے سامنے دھرنا ختم کرنے کی اپیل

عراق کی عوامی رضا کارفورس نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے عراقی مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلح افواج کے کمانڈر اور وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے بغداد سے باہر نکل جائیں۔

ہزاروں عراقی جو الحشدالشعبی کے مراکز پر امریکی جارحیت کے خلاف منگل سے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے تھے، بدھ کو بھی اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔

ایک عراقی عہدیدار کا کہنا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے دھرنے پر بیٹھے زخمیوں کی تعداد ستتر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ مظاہرین امریکی فوجیوں کے میرنس کی فائرنگ، دھوئیں والے بموں اور گولوں سے زخمی ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے اتوار کی رات عراق کے سرحدی شہر القائم میں الحشدالشعبی کے مراکز پر بمباری کر کے کم سے کم پچیس افراد کو شہید اور اکاون کو زخمی کردیا تھا۔

عراق کے الحشدالشعبی مرکز پر امریکی حملے سے عراقی عوام کا غم و غصہ بھڑک اٹھا یہاں تک کہ انھوں نے منگل کو شہداء کے جنازے دفن کرنے کے بعد امریکی پرچم کو نذرآتش کردیا اور امریکی سفارتخانے کی دیواروں پر الحشدالشعبی کے پرچم نصب کردیئے اور عراق میں امریکی سفارت خانہ بند کرنے اور اس ملک سے امریکی سفیر کو باہر نکالنے کا مطالبہ شروع کردیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button