فلسطینمشرق وسطی

2019، اسرائیل کے ہاتھوں کم از کم 149 فلسطینی شہید

فلسطینی شہدا کے لواحقین کی قومی کونسل کے مطابق، سن دوہزار انیس کے دوران غزہ، غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک سو انچاس فلسطینی شہید ہوئے جن میں تینتیس بچے بھی شامل ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران شہید ہونے والے ڈیڑھ سو کے قریب فلسطینیوں میں سے ایک سو بارہ صرف غزہ میں شہید ہوئے ہیں۔

صیہونی فوجی ہر روز کسی نہ کسی بہانے سے حملہ کرکے فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کرنے کے علاوہ انہیں گرفتار کر کے بھی لے جاتے ہیں۔

اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button