عراقمشرق وسطی

الحشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت پرعراق میں تین روزہ سوگ

عراق کے وزیراعظم نے امریکی ہوائی حملے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت پر ملک میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے رضاکار فورس کی بریگیڈ 45 اور 46 کے اہلکاروں کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام بین الاقوامی اور عراقی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے القائم علاقہ میں دو روز قبل امریکہ کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں عراق کی رضاکار فورس کے 25 افراد شہید اور51 زخمی ہوگئے۔ الحشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے کل عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا جبکہ امریکی سفارتخانہ سےمظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی ۔

حشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے بعد عراقی عوام میں امریکہ کی نسبت شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افراد نے امریکہ سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں امریکی سفارتخانہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button