عربمشرق وسطی

المھرہ صوبے میں سعودی عرب کے خلاف یمنی باشندوں کا مظاہرہ

یمن کے مشرقی صوبے المہرہ کے باشندوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے اپنے ملک سے جارح سعودی اتحاد کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کے مشرقی صوبے المہرہ کے باشندوں نے سعودی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف مظاہرے کے دوران آل سعود حکومت سے اپنی شدید نفرت و بیزاری کا اعلان کیا اور صوبہ المہرہ میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے اپنے ملک سے جارح قوتوں کے فوری انخلا کامطالبہ کیا۔

یمن کے مشرقی صوبے المہرہ میں اپریل دوہزار اٹھارہ سے سعودی عرب کے خلاف مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں۔ المہرہ صوبے کے باشندوں نے گذشتہ ہفتے بھی اس علاقے سے سعودی تیل پائپ لائن گزارنے کے پروجیکٹ کے آل سعود حکومت کے اقدامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

اس درمیان یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے صوبہ المہرہ میں آل سعود اور دیگر جارح قوتوں کے تباہ کن منصوبوں کے خلاف یمنی عوام کی تحریک کی حمایت اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاراللہ سوئیڈن میں ہوئے امن سمجھوتے پر قائم ہے اور اس سمجھوتے پر سبھی فریقوں کی جانب سے اس کی معمولی سی خلاف ورزی کے بغیرعمل کیاجانا چاہئے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے یمن کے جنوبی ساحل پر واقع اسٹریٹیجک جزیرے سقوطرا پر متحدہ عرب امارات کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کی – یمن کا اسٹریٹجیک جزیرہ سقوطرا خلیج عدن اور بحرھند کے درمیان واقع ہے جو اس سے پہلے یمن کے مفرور صدر منصورہادی کے حامیوں کے کنٹرول میں تھا لیکن پچھلے دنوں متحدہ عرب امارات نے اپنے سیکڑوں فوجیوں کو اس جزیرے میں اتار دیا ہے۔

یمنی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس جزیرے میں بسنے والوں کو متحدہ عرب امارات کی شہریت دینے پر مبنی اماراتی حکومت کا اقدام غیر قابل قبول ہے بیان میں کہا گیا ہےکہ متحدہ عرب امارات اس جزیرے کی دولت بھی لوٹا رہا ہے جو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی جنگ میں جارح سعودی اتحاد کی افواج کا نائب کمانڈر صالح الزندانی یمن کے جنوبی صوبے لحج کے علاقے العند میں یمنی فوج کی ایک غیر معمولی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا یمنی فوج نے صوبہ تعز کے علاقے الوازعیہ میں ایک کارروائی کرکے بہت سے جارح اتحادی فوجیوں منجملہ سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ یمنی فوج نے صوبہ تعز کے ہی حیفان محاذ پر سعودی فوج کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے سعودیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button