ایرانمشرق وسطی

امریکا کی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا ، ایران

امریکا اپنی پابندیوں سے ایران کی سائنسی ترقی کو نہیں روک سکتا ۔

ایران کے ٹیلی مواصلات کے وزیر محمد جواد آذری جہرمی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں ایرانی سائنسدانوں کی ترقی کو ہرگز نہیں روک سکتیں ۔انھوں نے سنیچر کو تہران میں خلائی ٹیکنالوجی کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکا نے ایک رات میں ایران کے تین خلائی اداروں پر پابندیاں لگائیں جو پر امن مقاصد کے لئے کام کررہے ہیں ۔

ایران کے ٹیلی مواصلات کے وزیر نے کہا کہ امریکا ایران کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتا ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے اکثر ممالک پر امن خلائی ٹیکنالوجی میں ایران کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے خلابازوں کو خلا میں بھیجنے کے پروگرام پر کام کررہا ہے اور اس کو عملی شکل دے گا ۔

قابل ذکر ہے کہ انیس سو ننانوے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاس ہونے والی قرار داد کے مطابق ہر سال چار اکتوبر سے دس اکتوبر تک خلائی ٹیکنالوجی کا عالمی ہفتہ منایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button