مشرق وسطییمن

الحدیدہ میں یمنی عوام کا زبردست اجتماع و مظاہرہ

یمن نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے لئے سعودی اتحاد کی جارحیت مکمل طور پر بند ہونی چاہئے۔ یمن نے اسی کےساتھ امریکا کو یمن میں آشتی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جارحیت کا مکمل خاتمہ جنگ بندی کی بنیادی شرط ہے ۔ محمد البخیتی نے کہا کہ یمن کی جانب سے مکمل جنگ بندی کے بدلے میں سعودی فضائی جارحیت میں صرف محدود سطح پر کمی قابل قبول نہیں ہوگی ۔انھوں نے اسی کے ساتھ یمن میں متحدہ عرب امارات کی نئے اشتعال انگیز اقدامات کی بابت خبردار کرتےہوئے کہا کہ ابوظبی کو یمن سے اپنے سبھی فوجیوں کو فوری طور پر نکال لینا چاہئے۔محمد البخیتی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نےحال ہی میں سوبکتر بندگاڑیاں اور توپیں، تعز میں پہنچائی ہیں۔ انھو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تعز میں فوجی پوزیشن مستحکم کرنے کی فکر میں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام، یمن سے اس کے انخلا کے اعلان کے منافی ہے۔یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے یہ سبھی جارحانہ اقدامات امریکا کی نگرانی میں انجام پارہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کی جنگ بندی اور صلح کی پشکش قبول نہ کی گئی تو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اندر ، ڈرون اور میزائلی حملے دوبارہ شروع کردیئے جائیں گے۔دوسری جانب یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن میں آشتی کی راہ میں امریکا کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے ۔انھوں نے کہا ہے کہ قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ امریکا اور یورپ جارح سعودی اتحاد کی حمایت بند کردیں ۔انھوں نے کہا ہے کہ امریکہ ، یمن کے خلاف جارحیت کرنے والوں کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ اسی وقت ختم ہو سکتی ہے جب امریکہ ، برطانیہ ، فرانس اور دیگر ممالک جارحین کی حمایت بند کردیں-محمد علی الحوثی نے یمن کے چوطرفہ ظالمانہ محاصرے کو جنگی جرم قرار دیا اور کہا کہ یمن ، جنگ کے خاتمے کے لئے ہر طرح کے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے لیکن اگر سعودی اتحاد نے، یمن کی امن و صلح کی پیش کش مسترد کردی تو پھر یمنی افواج جارحین کے خلاف انتہائی تباہ کن حملے کریں گی ۔یاد رہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت نے جمعہ بیس ستمبر کو مشروط جنگ بندی کی پیشکش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر سعودی حکومت اور اس کے اتحادی یمن کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کردیں تو یمنی افواج بھی ان کے خلاف آپریشن روک دیں گی ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button